جموں کے پہاڑی اضلاع کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے اعلان
جموں, یکم نومبر (ہ س)۔ جموں ڈویژن کے پہاڑی اور برف پوش اضلاع کے عوام کی سہولت کے لیے دو نومبر سے ہیلی کاپٹر سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ دور دراز علاقوں کے باشندوں کو دارالحکومت تک آسان آمد و رفت کی سہولت میسر ہو۔ یہ فیصلہ جموں کے ڈویژنل کمشنر
Heli. File


جموں, یکم نومبر (ہ س)۔ جموں ڈویژن کے پہاڑی اور برف پوش اضلاع کے عوام کی سہولت کے لیے دو نومبر سے ہیلی کاپٹر سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ دور دراز علاقوں کے باشندوں کو دارالحکومت تک آسان آمد و رفت کی سہولت میسر ہو۔

یہ فیصلہ جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی ہیلی سروسز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ٹکٹ بُکنگ کے لیے نوڈل افسر نامزد کریں اور ہیلی پیڈز پر صفائی، سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔

حکام کے مطابق دو نومبر سے جموں سے پونچھ، مندر، راجوری، ڈوڈہ اور کشتواڑ کے علاوہ کشتواڑ کے اندرونی علاقوں کے لیے بھی ہیلی سروسز دستیاب ہوں گی۔سیاحت محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع وار اور روٹ وار کرایوں کی تفصیلات شائع کرے، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اس عوامی سہولت کی وسیع تشہیر کریں تاکہ برف باری اور شدید سردی کے موسم میں عوام اس سروس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔اس کے ساتھ ہی، ائیر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نمائندے کو جموں ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹروں اور ٹکٹ کاونٹروں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande