وزیر اعظم نے کیرالہ پروی پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ پروی کے موقع پر کیرالہ کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ وزیر
PM wishes the people of the state on Kerala Piravi


نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ پروی کے موقع پر کیرالہ کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کے خوبصورت قدرتی مناظر اور صدیوں پرانا ورثہ ہندوستان کی متحرک ثقافتی دولت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے لوگوں کی اچھی صحت اور مسلسل کامیابی کی تمنا کی۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ کیرالہ کے لوگ اپنے ہنر، تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی پسند سوچ سے پوری دنیا میں ملک کا فخر بڑھا رہے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande