
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ریسات کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ شاندار تاریخ اورمالا مال ثقافتی ورثے والی یہ ریاست آج اپنے عوام کی امنگوں کو آگے رکھ کر ہرشعبے میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مدھیہ پردیش کے باصلاحیت اور محنتی لوگ وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں انمول تعاون دیں گے۔وزیر اعظم مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ملک کے قلب میں واقع اس ریاست کی مسلسل ترقی عوام کی توانائی اور عزم کی علامت ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد