وزیر اعظم مودی نے ہریانہ کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ اپنے کسانوں کی انتھک محنت، جوانوں کی بے مثال ہمت اور نوجوانوں کی حصولیابیوں سے پورے ملک میں باعث ترغیب بن گیا ہے۔ وزیر
PM Modi wishes the people of the state on Haryana Day


نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ اپنے کسانوں کی انتھک محنت، جوانوں کی بے مثال ہمت اور نوجوانوں کی حصولیابیوں سے پورے ملک میں باعث ترغیب بن گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انہوں نے تمام شہریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ یہ تاریخی سرزمین کسانوں کی محنت، فوجیوں کی بہادری اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی وجہ سے پورے ملک کے لیے مثال بنی ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande