رانگ سائیڈ گاڑی چلانے پر سخت کارروائیاں اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں 10,652 مقدمات درج
حیدرآباد ، 9 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دونوں شہروں میں رانگ سائیڈ گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی ۔ شہر کی سڑکوں پر غلط سمت میں گاڑی چلانا عام رجحان ہوگیا ہے جس سے کئی حادثات پیش آرہے ہیں اور ٹریفک کے بہاؤ میں بھی د
رانگ سائیڈ گاڑی چلانے پر سخت کارروائیاں اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں 10,652 مقدمات درج


حیدرآباد ، 9 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دونوں شہروں میں رانگ سائیڈ گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی ۔ شہر کی سڑکوں پر غلط سمت میں گاڑی چلانا عام رجحان ہوگیا ہے جس سے کئی حادثات پیش آرہے ہیں اور ٹریفک کے بہاؤ میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ اس کے خلاف ٹریفک پولیس نے اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں 10652 مقدمات رانگ سائیڈ گاڑی چلانے والوں کے خلاف درج کئے ہیں حالانکہ غلط سمت سے گاڑی چلانے سے پیش آنے والے نقصانات اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیداری کو وقفہ وقفہ سے ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام میں عام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں جوائنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک جوئیل ڈیویس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رانگ سائیڈ گاڑی چلانے سے احتیاط کریں چونکہ اس سے خود آپ کی اور دوسرے گاڑی چلانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے6

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande