حیدرآباد ، 9 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے عوامی شکایات کے فوری طور پر ازالہ کے لئے شہریوں سے براہ راست رابطہ کرنے کو کہا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات کو سوشل میڈیا ایکس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کمشنر کا ایکس اکاؤنٹ x_com/sajjanarVC ہi۔ ایسے افراد جن کے پاس ایکس موجود نہیں ہے ان کے لئے وہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی دستیاب رہیں گے۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ instagram_com/vcsajjanar_ips ہے۔ اس اقدام پولیسنگ کو مزید موثر بنانے کی ایک کوشش ہے اور ساتھ ہی عوامی مسائل کو آسانی سے حل کرنے کی پہل بھی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق