نیویارک، 7 اکتوبر (ہ س) تین ہندوستانی کھلاڑی ویلاون سینتھل کمار، ویر چوترانی اور رامیت ٹنڈن پیر کو نیویارک میں اوپن اسکواش کلاسک (یو ایس ڈی 74,000 پی ایس اے برونز ایونٹ) سے پری کوارٹر فائنل میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گئے۔
قومی چیمپئن اور عالمی نمبر 45 ویلاون سینتھل کمار کو چوتھی سیڈ میکسیکو کے لیونل کارڈینس نے 7-11، 6-11، 4-11 سے شکست دی۔ آٹھویں سیڈ رامیت ٹنڈن کو برطانیہ کے ایڈرین والر نے سخت مقابلے میں 11-6، 9-11، 8-11، 8-11، 7-11 سے شکست دی۔ ویر چوترانی کو فرانس کے سیکنڈ سیڈ وکٹر کرون نے 1-11، 8-11، 5-11 سے شکست دی۔ اس طرح تینوں ہندوستانی کھلاڑیوں کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی