لنتھوئی چانمبم نے جونیئر جوڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی
لیما (پیرو)، 7 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی جوڈو کھلاڑی لِنتھوئی چانمبم نے جونیئر جوڈو ورلڈ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی، یہ باوقار ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ لنتھوئی نے خواتین کے 63 کلوگرام زمرے کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے
جوڈو


لیما (پیرو)، 7 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی جوڈو کھلاڑی لِنتھوئی چانمبم نے جونیئر جوڈو ورلڈ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی، یہ باوقار ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔

لنتھوئی نے خواتین کے 63 کلوگرام زمرے کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں نیدرلینڈ کی جونی گیلن کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس نے گروپ مرحلے میں جاپان کی سو موریچیکا سے ہارنے کے بعد ریپیچج راؤنڈ کے ذریعے یہ موقع حاصل کیا تھا۔

لنتھوئی کو باؤٹ کے آغاز میں اپنے حریف کو روکنے کے لیے ابتدائی سزا ملی، لیکن اس نے ٹومو ناج تکنیک کے ذریعے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی اور اپنے حریف کو دفاعی انداز میں کھڑا کیا۔

میچ آخر تک متوازن رہا لیکن آخری لمحات میں لنتھوئی نے شاندار ہولڈ ڈاؤن موو کے ساتھ ایپون کو حاصل کیا اور ہندوستان کے لیے کانسہ کا تاریخی تمغہ حاصل کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande