میلبورن، 7 اکتوبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے تیز گیندباز مچل اسٹارک کی ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ سیریز کا آغاز 19 اکتوبر سے پرتھ میں ہوگا۔اسٹارک کے ساتھ میتھیو شارٹ اور مچل اوون کو بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میتھیو رینشا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی کمان مچل مارش کے ہاتھوں میں ہی رہے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے حصے کے طور پر 29 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ موجودہ سیزن میں اسٹارک کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔ انہوں نے اس موسم گرما کی ایشز سیریز کے لیے اپنی فٹنس اور کام کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے دورہ جنوبی افریقہ سے وقفہ لیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اسٹارک پہلے ہی ٹی 20 آئی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ سے کچھ کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے، جن میں مارنس لیبوشگن، شان ایبٹ، ایرون ہارڈی اور میتھیو کوہنیمن شامل ہیں، جو اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے ٹور میں ٹیم کا حصہ تھے۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مچل اوون، میتھیو رینشا، میتھیو شارٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا۔
آسٹریلیا ٹی 20 اسکواڈ (پہلے دو میچ):
مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ٹم ڈیوڈ، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھیو کنیمن، مچل اوون، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن