پنجاب میں کھانسی کے لئے استعمال کیے جانے والے کولڈریف کف سیرپ پر پابندی عائد
۔مدھیہ پردیش میں بچوں کی اموات کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ چنڈی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب حکومت نے ریاست میں ”کولڈریف“ کھانسی کے سیرپ کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ مدھیہ پردیش میں کف سیرپ پینے سے 17 بچوں کی م
Coldrif cough syrup banned in Punjab


۔مدھیہ پردیش میں بچوں کی اموات کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

چنڈی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب حکومت نے ریاست میں ”کولڈریف“ کھانسی کے سیرپ کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ مدھیہ پردیش میں کف سیرپ پینے سے 17 بچوں کی موت کے بعد لیا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ نے پیر کی شام ایک حکم نامہ جاری کیا، جسے منگل کو ریاست کے تمام ضلع عہدیداروں کو بھیج دیا گیا۔

حکومتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام خوردہ فروخت کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز، اسپتال اور صحت کی دیکھ بھال کے ادارے اس پروڈکٹ کی خرید، فروخت یا استعمال نہیں کریں گے۔ تمل ناڈو میں تیار کیے جانے والے اس سیرپ پر ڈائیتھیلین گلائکول کی ملاوٹ کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 4 اکتوبر کو ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق کولڈریف سیرپ نامی دوا ناقص معیار کی پائی گئی۔

کولڈریف سیرپ کانچی پورم، تمل ناڈو میں تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مئی 2025 میں تیار کیا گیا اور اپریل 2027 میں ایکسپائر ہو گا۔ اس سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکول (46.28 فیصد 2/1) کی ملاوٹ پائی گئی ہے، یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ پنجاب کے تمام میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز، ڈاکٹروں اور اسپتال اس دوا کو فروخت، خرید یا استعمال نہ کریں۔ اگر یہ سیرپ ریاست میں کہیں بھی دستیاب ہو تو فوری طور پر پنجاب فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ڈرگ برانچ) کو ای میل کے ذریعے مطلع کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande