بارش سے متاثر کسانوں کے لیے ریاستی حکومت کا 31 ہزار 628 کروڑ روپے کا مالیاتی پیکیج
ممبئی،7 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے غیر موسمی اور ضرورت سے زیادہ بارش سے متاثر کسانوں کے لیے 31 ہزار 628 کروڑ روپے کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ متاثرہ
GOVT ANNOUNCES PACKAGE FOR RAIN-AFFECTED  FARMERS


ممبئی،7 اکتوبر(ہ س)۔

مہاراشٹر حکومت نے غیر موسمی اور ضرورت سے زیادہ

بارش سے متاثر کسانوں کے لیے 31 ہزار 628 کروڑ روپے کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا

ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ متاثرہ

کسانوں کو فوری طور پر راحت پہنچائی جائے اور ان کے معاشی نقصان کی بھرپائی کی

جائے۔

فڑنویس

کے مطابق، اس منصوبے کے تحت مختلف زمروں کے کاشتکاروں کے لیے امدادی شرح مقرر کی

گئی ہے۔ خشک زمین پر کاشت کرنے والے کسانوں کو فی ہیکٹر 18 ہزار 500 روپے ملیں گے،

موسمی باغبانی کے تحت کاشت کرنے والوں کو 27 ہزار روپے فی ہیکٹر اور مکمل آبپاشی

والے باغبانی کسانوں کو 32 ہزار 500 روپے فی ہیکٹر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

ایسے

کسان جن کے کنوئیں بارش یا طغیانی سے تباہ ہو گئے ہیں، انہیں فی کنواں 30 ہزار

روپے بطور خصوصی امداد دی جائے گی۔ حکومت نے اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں سڑکوں،

پلوں، نالیوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے مختص کیے

ہیں۔

جن

کسانوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے

تحت نئے گھر فراہم کیے جائیں گے، جب کہ جزوی نقصان کی صورت میں مرمت کے لیے مالی

مدد دی جائے گی۔ اسی طرح سیلاب میں مویشی ضائع ہونے والے کسانوں کو 37 ہزار روپے فی

جانور معاوضہ دیا جائے گا۔

جہاں کھیتی

کی زمین مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، وہاں حکومت فی ہیکٹر 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک

مدد فراہم کرے گی، جس میں 47 ہزار روپے نقد ہوں گے، جب کہ باقی رقم منریگا اسکیم

کے تحت روزگار کے مواقع کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ فصل بیمہ اسکیم کے تحت رجسٹرڈ

کسانوں کو ان کی پالیسی کے مطابق انشورنس کی رقم بھی فراہم کی جائے گی۔

فڑنویس

نے یقین دلایا کہ یہ جامع پیکیج کسانوں کے لیے نئی امید ثابت ہوگا اور ان کے کھوئے

ہوئے ذرائع معاش کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande