بہار میں اصل لڑائی بے روزگاری اور نقل مکانی کے خلاف ہے : تیجسوی یادو
بہار میں اصل لڑائی بے روزگاری اور نقل مکانی کے خلاف ہے : تیجسوی یادودربھنگہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں دربھنگہ کے گوڑا بورام اور بہادر پور اسمبلی حلقہ کے امیدوار وی آئی پی کے سنتوش سہنی اور آرجے ڈی کے بھولایادو کے حمایت میں تیجسوی یادو اور وی آئ
بہار میں اصل لڑائی بے روزگاری اور نقل مکانی کے خلاف ہے: تیجسوی یادو


بہار میں اصل لڑائی بے روزگاری اور نقل مکانی کے خلاف ہے : تیجسوی یادودربھنگہ، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں دربھنگہ کے گوڑا بورام اور بہادر پور اسمبلی حلقہ کے امیدوار وی آئی پی کے سنتوش سہنی اور آرجے ڈی کے بھولایادو کے حمایت میں تیجسوی یادو اور وی آئی پی سپریمو مکیش سہنی نے جمعرات کے روز مشترکہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں کہ ایسا سبق سکھائیں گے انتخاب لڑنے سے پہلے سوچنا پڑے گا لیکن تیجسوی یادو ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ان کی اصل لڑائی بے روزگاری اور پلاین (نقل مکانی) کے خلاف ہے۔

تیجسوی نے کہا کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت بنتی ہے تو ہر گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ انہوں نے گوڑابورام کے لوگوں سے کہا کہ تصور کریں کہ کتنا اچھا ہو گا جب آپ کے بیٹے یا بیٹی کو سرکاری نوکری ملے گی۔ اس لیے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں اور مہاگٹھ بندھن کو جیت دلائیں۔ جب ہماری حکومت بنے گی تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ کسی کو کام کرنے کے لیے دوسری ریاست نہیں جانا پڑے گا۔ ہر کوئی یہیں رہ کر کام کرسکے گا اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری ملے گی۔

تیجسوی نے کہا، ہم لوگوں نے سب کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ بڑی لڑائی ہے۔ یہ الیکشن صرف ایم ایل اے بننے یا بنانے کے لیے نہیں ہے۔ یہ بہار کو بنانے کی لڑائی ہے۔ پورے ملک کی توجہ فی الحال بہار پر ہے، اگر ہم بہار جیت گئے تو یوپی اور بنگال کو بھی جیتیں گے۔ مودی جی کا آگے کا راستہ صاف کر دیا جائے گا۔

گوڑا بورام سے وی آئی پی کے انتخابی نشان سے سنتوش سہنی جبکہ آرجے ڈی کے انتخابی نشان پر افضل علی خان پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے۔ تیجسوی نے مکیش سہنی کے بھائی سنتوش سہنی کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ افضل علی خان بھی اسٹیج پر نظر نہیں آئے۔

تیجسوی یادو نے کہا، آج تک ایک بھی نیا کارخانہ نہیں کھلا ہے۔ دربھنگہ اور مدھوبنی میں تینوں شوگر ملیں بند ہیں۔ وزیر اعظم مودی گجرات میں فیکٹریاں لگاتے ہیں اور جیتنا بہار میں چاہتے ہیں۔ یہ دوہرا معیار ہے۔ بی جے پی حکومت نوکری دینے میں پوری طرح ناکام ہے۔ اصل لڑائی بے روزگاری کے خلاف ہے۔ اگر عوام متحد رہے تو بی جے پی کی شکست ہوگی اور بہار میں نئی حکومت بنے گی، جو ہر گھر میں روزگار فراہم کرے گی۔تیجسوی کی دوسری ریلی دربھنگہ کے بہادر پور میں منعقد ہوئی۔ یہاں انہوں نے بی جے پی اور نتیش حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ان لوگوں نے 20 سال سے کچھ نہیں کیا، نیا بہار بنانے کا وقت آگیا ہے، اس لیے چپ چاپ سے لالٹین کے نشان پر بٹن دبائیں، یہ لوگ پھر سے آگئے تو بدعنوانوں اور اہلکاروں کے حوصلے مزید بڑھ جائیں گے۔ بہار میں صرف نام کی شراب بندی ہے، لیکن شراب کی ہوم ڈیلیوری جاری ہے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande