
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ جسٹس سوریہ کانت سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔ صدر دروپدی مرمو نے جسٹس سوریہ کانت کی اگلا چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سوریہ کانت 24 نومبر کو سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے۔
اس عہدے پر ان کی مدت ملازمت 14 ماہ ہوگی۔ جسٹس سوریہ کانت ہریانہ ریاست سے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس بی آر گوئی 23 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس گوئی نے اگلے چیف جسٹس کے لیے جسٹس سوریہ کانت کے نام کی سفارش کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد