منوہر لال نے جنوبی ریاستوں کی پہلی شہری ترقیات کی میٹنگ میں منصوبوں کا جائزہ لیا
بنگلورو،30 اکتوبر( ہ س)۔ مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے جمعرات کو یہاں جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری ترقیات کے وزراءکی پہلی علاقائی میٹنگ منعقد کی جس میں سوچھ بھارت مشن، امرت اسکیم، پردھان منتری آواس یوجنا،
Manohar Lal reviewed first urban development meeting of south states


بنگلورو،30 اکتوبر( ہ س)۔ مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے جمعرات کو یہاں جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری ترقیات کے وزراءکی پہلی علاقائی میٹنگ منعقد کی جس میں سوچھ بھارت مشن، امرت اسکیم، پردھان منتری آواس یوجنا، میٹرو پروجیکٹس اور پی ایم ای- بسپروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہری ترقی سے متعلق چیلنجز، مواقع اور اصلاحی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے مطابق یہ اجلاس دو مرحلوں میں منعقد ہوا۔ پہلے مرحلے میں بنگلورو کی شہری ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں اور مداخلتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر منوہر لال نے اسکیموںکے نفاذ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریاستوں سے ٹھوس تجاویز طلب کیں اور اصلاحی اقدامات پر زور دیا۔

ریاستی وزراءنے اس پہل کے لیے وزارت کی ستائش کی اور کہا کہ علاقائی مکالمے سے اسکیموں کے بہتر نفاذ میں سہولت ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ مشترکہ ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے اسی طرح کی علاقائی میٹنگیں ملک کے دیگر حصوں میں منعقد کی جائیں گی۔

تمام ریاستوں کو آئندہ قومی شہری کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے، جو 8-9 نومبر کو یشوبھومی، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس ”وکست بھارت2047“ کے وژن کے تحت شہری ترقی کے لیے ایک اجتماعی روڈ میپ تیار کرنے کے لیے علاقائی میٹنگوں سے حاصل کیے گئے نتائج اور اسباق کا اشتراک کرے گی۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور بنگلورو شہر کی ترقی کے وزیر ڈی کے شیوکمار، شہری ترقی کے وزیر سریشا بی ایس، میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر رحیم خان، کیرالہ کے مقامی خود حکومت کے وزیر ایم بی راجیش اور پڈوچیری کے ہاؤسنگ کے وزیر پی آر این تھیرموروگن سمیت تمام شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande