وزیر اعظم مودی، شاہ اور نڈا آج بہار میں انتخابی تشہیر کریں گے
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ رہنما، اسٹار کیمپینر اور وزیر اعظم نریندر مودی، قدآور رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ اور قومی صدر و مرکزی وزیر جے پی نڈا آج بہار کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ وزیر اعظم صوبے کے دو، ش
بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے بہار دورے کے پروگرام کو ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ رہنما، اسٹار کیمپینر اور وزیر اعظم نریندر مودی، قدآور رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ اور قومی صدر و مرکزی وزیر جے پی نڈا آج بہار کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ وزیر اعظم صوبے کے دو، شاہ چار اور نڈا دو مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے تینوں اسٹار کیمپینروں کے آج کے پروگرام کو ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی صبح 11 بجے مظفرپور کے موتی پور کے شوگر مل گراونڈ اور دوپہر پونے ایک بجے چھپرا کے ایئرپورٹ گراونڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم مودی کا آج کا دورہ انتخابی مہم کو نئی رفتار دے گا۔ اس سے پہلے وہ 24 اکتوبر کو سمستی پور اور بیگوسرائے میں عوامی جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاست کے ووٹر ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کی شاندار جیت کو یقینی بنائیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ صبح 11 بجے لکھی سرائے کے کے آر میدان، دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر مونگیر کے تارا پور کے اسرا گنج، دو بجے نالندہ کے ہلسا اور سہ پہر ساڑھے تین بجے پٹنہ کے پالی گنج کے بس اسٹینڈ میدان میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا بیگوسرائے کے برونی میں دوپہر ایک بجے اور نالندہ کے نگرنوسا میں سہ پہر تین بجے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

شاہ اپنی انتخابی ریلیوں میں جنگل راج کا ذکر کرتے ہوئے لالو یادو کے خاندان اور پوری کانگریس کی سخت تنقید کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک عوامی جلسے میں انہوں نے کہا، ’’لالو اور رابڑی نے اگر بہار میں کچھ کیا ہے تو وہ ہے چارہ گھوٹالہ، لینڈ فار جاب گھوٹالہ، ہوٹل گھوٹالہ، تارکول گھوٹالہ، سیلاب راحت گھوٹالہ...۔ کانگریس تو ان سے بھی چار قدم آگے ہے۔ 2004 سے 2014 کے درمیان 12 لاکھ کروڑ کے گھپلے، گھوٹالے اور بدعنوانیاں کیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande