حکومت نے نومبر اور دسمبر میں پانچ وزراء کو سرینگر میں رہنے کا حکم جاری کیا
جموں, 30 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر میں چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال کیے گئے دربار منتقلی کے تحت تمام سرکاری دفتری امور جموں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ تاہم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت نے نومبر اور دسمبر کے دوران پانچ وزراء کو
Secretariat


جموں, 30 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر میں چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال کیے گئے دربار منتقلی کے تحت تمام سرکاری دفتری امور جموں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ تاہم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت نے نومبر اور دسمبر کے دوران پانچ وزراء کو سول سکریٹریٹ سرینگر میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ عوامی شکایات اور مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جا سکے۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق، جاوید احمد ڈار، سکینہ مسعود ایتو، ستیش شرما، سرندر چودھری، اور جاوید احمد رانا وہ وزراء ہیں جو 3 نومبر سے 5 دسمبر تک سول سکریٹریٹ سرینگر میں موجود رہیں گے۔

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ وادی کے عوام کو دربار موو کے دوران بھی انتظامی سہولتیں میسر رہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande