
نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س)۔
ہندوستان نے جمعرات کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے امور داخلہ کے مشیر جہانگیر عالم چودھری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے پڑوسی ملک کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سرزمین میں انتہا پسندوں کے تشدد کی سنجیدہ تحقیقات کرے۔ بھارت نے کہا کہ عبوری حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا، ہم ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ عبوری حکومت بنگلہ دیش میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل الزام تراشی کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ مقامی انتہا پسندوں کی کارروائیوں کا خود جائزہ لے اور سنجیدگی سے تحقیقات کرے جو چٹاگانگ پہاڑی علاقوں میں اقلیتی برادریوں کے خلاف تشدد، آتش زنی اور زمینوں پر قبضے کو ہوا دے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جہانگیر عالم چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی حکومت اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حمایت کرنے والے عناصر پہاڑی علاقے میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے درگا پوجا تہوار کے دوران تشدد پیدا کرنے کی سازش کا بھی الزام لگایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ