غزہ میں اسلامی جہاد کے عسکریت پسند کو نشانہ بنانے کےلئے حملہ کیا: اسرائیلی فوج کی صفائی
غزہ،26اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود اس نے وسطی غزہ میں اسلامی جہاد کے ایک مبینہ مزاحمت کار کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا۔غزہ میں گذشتہ دو ہفتوں سے اسلامی جہاد کی اتحادی حماس اور اسرائیل کے درمیان
غزہ میں اسلامی جہاد کے عسکریت پسند کو نشانہ بنانے کےلئے حملہ کیا: اسرائیلی فوج کی صفائی


غزہ،26اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود اس نے وسطی غزہ میں اسلامی جہاد کے ایک مبینہ مزاحمت کار کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا۔غزہ میں گذشتہ دو ہفتوں سے اسلامی جہاد کی اتحادی حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک نازک جنگ بندی نافذ ہے حالانکہ مو¿خر الذکر فریق خود کو اور اپنی افواج کو مزاحمت کاروں کے حملوں سے بچانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔فوج نے کہا، تھوڑی دیر پہلے دفاعی افواج نے وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے نصیرات میں ایک عین درست حملہ کیا جس میں اسلامی جہاد تنظیم کے ایک مزاحمت کار کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف عنقریب ایک حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔علاقے کے اندر العودہ ہسپتال نے تصدیق کی کہ نصیرات میں ایک حملے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے وہاں لایا گیا تھا۔ہسپتال نے کہا، وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں الاہلی کلب کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں ایک شہری کی گاڑی نشانہ بنی جس کے بعد ہسپتال میں چار زخمیوں کو لایا گیا۔فوج نے کہا ہےکہ وہ غزہ میں اپنے فوجیوں کو لاحق کوئی بھی فوری خطرہ دور کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande