میکسیکو نے منشیات کے اسمگلر کو امریکہ کے حوالے کر دیا
میکسیکو سٹی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ میکسیکو نے جمعرات کو مبینہ منشیات اسمگلر اور چینی شہری ژی ڈونگ ژانگ کو امریکہ کے حوالے کر دیا۔ژانگ، جسے ’برادر وانگ’ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو میکسیکو میں نظر بندی سے فرار ہونے کے بعد جولائی میں دو دیگر مشتبہ افراد کے
میکسیکو نے منشیات کے اسمگلر کو امریکہ کے حوالے کر دیا


میکسیکو سٹی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ میکسیکو نے جمعرات کو مبینہ منشیات اسمگلر اور چینی شہری ژی ڈونگ ژانگ کو امریکہ کے حوالے کر دیا۔ژانگ، جسے ’برادر وانگ’ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو میکسیکو میں نظر بندی سے فرار ہونے کے بعد جولائی میں دو دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ کیوبا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے فینٹینائل اور دیگر منشیات امریکہ میں اسمگل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ژانگ پر چین سے فینٹینائل اور دیگر منشیات کی سپلائی، اسمگلنگ اور تقسیم کے لیے میکسیکن منشیات کے کارٹلز کے ساتھ ملی بھگت کا الزام ہے۔میکسیکو کی ایک وفاقی عدالت نے زانگ کو حوالگی کے زیر التواءگھر میں نظربند رکھا، لیکن وہ فرار ہو گیا۔ تاہم کیوبا میں گرفتاری کے بعد انہیں میکسیکو لایا گیا جہاں انہیں فوری طور پر امریکی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

میکسیکو کے سیکورٹی سکریٹری عمر گارشیا ہارفچ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اسے آج امریکی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حوالگی کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف امریکہ اور میکسیکو کے تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande