
پشاور، 24 اکتوبر (ہ س)۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں جمعے کو پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے بم حملے میں ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق بم دھماکوں سے قبل ہنگو کے علاقے گلمینہ میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں جب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) اسد زبیر اور دیگر افسران جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے تو دربن کے قریب ان کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔دھماکوں میں زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکار ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہنگو کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔دریں اثناءوزیر داخلہ محسن نقوی اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan