دوارکا پولیس نے گوا سے ایک شاطر ٹھگ کو گرفتار کیا
نئی دہلی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے دوارکا ضلع کی سائبر سیل تھانہ پولیس نے ایک شاطر ٹھگ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے لنکڈ اِن اور دیگر پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے دہلی کی ایک خاتون اور اس کے خاندان کے ساتھ تقریباً 1.10 کروڑ روپے
Dwarka police arrested a cunning fraudster from Goa


نئی دہلی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے دوارکا ضلع کی سائبر سیل تھانہ پولیس نے ایک شاطر ٹھگ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے لنکڈ اِن اور دیگر پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے دہلی کی ایک خاتون اور اس کے خاندان کے ساتھ تقریباً 1.10 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ پولیس نے ملزم کو گوا میں گرفتار کر لیا ہے ۔

دوارکا ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکت سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت کنال ستیش ہیلکر (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ مہاراشٹر کا رہنے والا ہے اور ایک بڑی کمپنی کا سی ای او ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ دیکشا کنوجیا نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے 20 فروری 2024 کو لنکڈ اِن پر اس سے رابطہ کیا اور اسے 45,000 روپے کی تنخواہ کا وعدہ کرتے ہوئے اپنی کمپنی وجیا ڈیجیٹل کارپوریشن میں ڈیجیٹل ایسوسی ایٹ نیوز ایڈیٹر کے طور پر نوکری کی پیشکش کی۔

آہستہ آہستہ، ملزم نے متاثرہ اور اس کے خاندان کا اعتماد حاصل کر لیا۔ اس نے فرضی کمپنیوں کے نام پر نقلی ویب سائٹ اور ای میل ایڈریس بنائے اور خود کو یونیسکو انڈیا سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرنے لگا۔ اس کے بعد اس نے جھوٹے آفر لیٹرز،فرضی دستاویزات اور نقلی رسیدیں دکھا کر متاثرہ کے گھروالوں سے مختلف حیلوں -بہانوں گیجٹ کی خریداری، ڈی ڈی اے فلیٹ الاٹمنٹ، انٹرن شپ فیس، اور سرمایہ کاری کی اسکیموں کے نام پر موٹی رقم وصول کی۔ دھوکہ دہی کا پتہ چلنے پر، متاثرہ نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے نہ صرف جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے فراڈ کیا بلکہ متاثرہ خاندان کی مسلسل نگرانی بھی کی۔ وہ روزانہ فون اور ویڈیو کال کرتا تھا اور یہاں تک کہ ان پر نظر رکھنے کے لیے خاندان کے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیتا تھا۔

تکنیکی تحقیقات کے دوران سائبر پولیس اسٹیشن، دوارکا کی ٹیم نے ملزم کے موبائل نمبر، ای- میل آئی ڈی، بینک اکاونٹس اور ڈیجیٹل ٹریل کا تجزیہ کیا۔ ڈیجیٹل نگرانی سے معلوم ہوا کہ وہ گوا میں چھپا ہوا تھا۔ اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے گوا میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دو موبائل فون، فرضیکمپنی کے دستاویزات، جعلی تقرری لیٹر، ڈی ڈی اے الاٹمنٹ ای میل، رسیدیں اور جھوٹے ناموں پر جاری کیے گئے چیک برآمد کر لیے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے گوا سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر دہلی لایا گیا ہے۔ تحقیقات میں مزید کئی متاثرین کے اس نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande