بھاگلپور میں دن دہاڑے بی جے پی لیڈر کو ماری گولی
بھاگلپور، 24 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بی جے پی لیڈر وویکانند پرساد عرف ببلو یادو پر جمعہ کے روز دن دہاڑے ضلع کے براری تھانہ علاقے میں ٹی این بی لا کالج لین کے قریب حملہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ببلو
بھاگلپور میں دن دہاڑے بی جے پی لیڈر کو ماری گولی


بھاگلپور، 24 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بی جے پی لیڈر وویکانند پرساد عرف ببلو یادو پر جمعہ کے روز دن دہاڑے ضلع کے براری تھانہ علاقے میں ٹی این بی لا کالج لین کے قریب حملہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ببلو یادو اپنے گھر کی چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ سورکھیکل رہائشی سورج تانتی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسلحے سے لیس وہاں پہنچا اور اس پر دو راؤنڈ فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے بی جے پی لیڈر ببلو یادو شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ واقعہ پرانے جھگڑے کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔ کچھ روز قبل قریبی پھل فروش دیوآنند اور سورج تانتی کے درمیان لڑائی ہوئی جس کی اطلاع ببلو یادو نے مقامی تھانہ کو دی۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اسی وقت دیوآنند کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کا بدلہ لینے کے لیے سورج تانتی نے آج ببلو یادو پر حملہ کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمین کی تلاش میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande