میکھلی گنج پولیس نے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا
کوچ بہار، 23 اکتوبر (ہ س) ۔ میکھلی گنج تھانے کی پولیس نے چینگرا باندھا گرام پنچایت کے سرحدی علاقے میں ایک مکان سے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہ مقامی رہائشی راشد الرحمٰن کے گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ ان کے نام محمد عارف، محمد ربیع الاسلا
میکھلی گنج پولیس نے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا


کوچ بہار، 23 اکتوبر (ہ س) ۔

میکھلی گنج تھانے کی پولیس نے چینگرا باندھا گرام پنچایت کے سرحدی علاقے میں ایک مکان سے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہ مقامی رہائشی راشد الرحمٰن کے گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ ان کے نام محمد عارف، محمد ربیع الاسلام، محمد سوہاگ، محمد روبیل اسلام اور محمد لاجو ہیں۔

جمعرات کو پولیس نے راشد ل کی بیوی رابعہ بی بی کو بھی بنگلہ دیشی شہریوں کو غیر قانونی طور پر پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کیے گئے تمام بنگلہ دیشی لالمنیرہاٹ ضلع کے پٹگرام تھانہ علاقے کے مختلف گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔سوال یہ ہے کہ وہ سرحدی محافظوں کے نوٹس میں آئے بغیر ہندوستانی سرزمین میں کیسے گھسنے میں کامیاب ہو گئے۔میکھلی گنج کے ایس ڈی پی او آشیش پی سبا نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث مزید چار ہندوستانیوں کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande