سڑک سے لے کر ہوائی اڈوں تک بہار ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے : جے پی نڈا
سڑک سے لے کر ہوائی اڈوں تک بہار ترقی کا نیا باب لکھ رہا ہے : جے پی نڈااورنگ آباد، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے جمعرات کے روز ایک انتخابی ریلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو ترقی کی علامت قر
سڑک سے لے کر ہوائی اڈوں تک بہار ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے: جے پی نڈا


سڑک سے لے کر ہوائی اڈوں تک بہار ترقی کا نیا باب لکھ رہا ہے : جے پی نڈااورنگ آباد، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے جمعرات کے روز ایک انتخابی ریلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے عظیم اتحاد کو تباہی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی ترقی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے بہار آج تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آج بہار سڑکوں سے لے کر ہوائی اڈوں تک ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔جے پی نڈا نے اورنگ آباد ضلع کے گوہ میں این ڈی اے امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کی حکمرانی کی تاریخ سے بخوبی واقف ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے ترقی کی علامت ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کی مجموعی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔نڈا نے دعویٰ کیا کہ آر جے ڈی کے تین حرف میں ر کا مطلب ’’رنگداری ‘‘ (جبراً وصولی) ،’’ج ‘‘ کا مطلب ’’ جنگل راج ‘‘ اور ’’د‘‘ کا مطلب ’’داداگری‘‘ ہے۔ نڈا نے عظیم اتحاد کو تباہی کی علامت قرار دیا اور سابقہ آر جے ڈی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگ اب بھی جنگل راج کو یاد کرتے ہوئے کانپ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالو اور تیجسوی نے اپنی بدانتظامی کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنی غنڈہ گردی کے لیے عوام سے معافی مانگی ہے۔ شہاب الدین کے بیٹے کو ٹکٹ دینا اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ غنڈہ گردی کو بہار میں واپس لانا چاہتے ہیں۔بہار سے اپنے تعلق کا تذکرہ کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ وہ پٹنہ بہار میں پیدا ہوئے اور اپنے بچپن کے 20 سال وہیں گزارے۔ انہوں نے کہا، مجھے اندھیرے کا وہ دور واضح طور پر یاد ہے، جب جرائم اور افراتفری پھیلی ہوئی تھی، لیکن آج بہار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ روشنی کا دور ہے، این ڈی اے حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے بہار کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے این ڈی اے کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔ نڈا نے عوام سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔بی جے پی صدر نڈا نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے تحت سڑکوں، ریلوے اور بجلی سمیت ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر گزشتہ دہائی میں بہار کے ریلوے بجٹ میں دس گنا اضافہ کرنے کا سہرا مرکزی حکومت کو دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande