بایو ٹکنالوجی کا شعبہ قومی ترقی کا ایک اہم ستون ہے اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے: جتیندر سنگھ
نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ریاستوں کی علاقائی صلاحیتوں کو ان کی فعال شراکت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں ایک مضبوط بائیو انوویشن ایکو سسٹم بنایا جانا چاہئے۔
بایو ٹکنالوجی کا شعبہ قومی ترقی کا ایک اہم ستون ہے اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے: جتیندر سنگھ


نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ریاستوں کی علاقائی صلاحیتوں کو ان کی فعال شراکت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں ایک مضبوط بائیو انوویشن ایکو سسٹم بنایا جانا چاہئے۔ ہندوستان کا بایو ٹکنالوجی کا شعبہ اب قومی ترقی کا ایک اہم ستون بن گیا ہے، جو صحت، زراعت، ماحولیات اور صنعتی اختراعات کے ذریعے ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے جمعرات کو بائیو ٹکنالوجی کے محکمے کی ایک جائزہ میٹنگ میں مختلف پروجیکٹوں اور نئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا، جس میں بائیو فاو¿نڈری، علاقائی اختراعی مراکز، اور ریاستوں کی بائیو ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی نقشہ سازی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بایو ٹکنالوجی کو معاشی اور سماجی تبدیلی کا ایک ذریعہ بنانا ہے، تحقیقی اداروں، اسٹارٹ اپس اور ریاستی حکومتوں کو مشترکہ اختراعی طریقہ کار کے ذریعے جوڑنا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی بائیو انوویشن تحریک کے اگلے مرحلے میں علاقائی تعاون بہت اہم ہوگا۔ ڈی بی ٹی نے ریاستوں کی ان کی بائیو ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی بنیاد پر نقشہ سازی شروع کی ہے اور ان کے ساتھ مل کر Bio E3 سیل قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ اقدام وسیع تر BioE3 پالیسی فریم ورک کا حصہ ہے، جو بایو ٹیکنالوجی میں کاروباری، تعلیم اور بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد قومی ترجیحات کو علاقائی صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، ریاستوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنی منفرد حیاتیاتی صلاحیتوں کی شناخت کر سکیں اور اہدافی مداخلتوں کے ذریعے ان کی ترقی کریں۔

انہوں نے ڈی بی ٹی پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومتوں، یونیورسٹیوں اور مقامی صنعتوں کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرے تاکہ بایو ٹکنالوجی کی اقتصادی صلاحیت کو نچلی سطح تک پہنچایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande