نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس نے جمعرات کو منیش شرما کو انڈین یوتھ کانگریس کا نیا انچارج مقرر کیا ہے۔ وہ کرشنا الوارو کی جگہ لیں گے، جو اس وقت پارٹی کے بہار انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ شرما کو فوری اثر سے نئی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الوارو گزشتہ کئی ماہ سے دوہری ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جس کے بعد یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد