دہلی کے روہنی میں انکاونٹر، بہار کے چار مطلوب بدمعاش مارے گئے
نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دہلی کے روہنی میں بدھ کی رات دیر گئے ایک انکاونٹر میں بہار کے تین بدمعاشوں سمیت چار کو مار گرایا۔ یہ تصادم بہادر شاہ روڈ پر ڈاکٹر امبیڈکر چوک سے پنسالی چوک تک چلا۔ جوائنٹ پولیس
Four wanted from Bihar killed in encounter in Delhi Rohini


نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دہلی کے روہنی میں بدھ کی رات دیر گئے ایک انکاونٹر میں بہار کے تین بدمعاشوں سمیت چار کو مار گرایا۔ یہ تصادم بہادر شاہ روڈ پر ڈاکٹر امبیڈکر چوک سے پنسالی چوک تک چلا۔

جوائنٹ پولیس کمشنر (کرائم) سریندر کمار کے مطابق، چاروںبدمعاشوں کی شناخت رنجن پاٹھک (25) ساکن ملہئی پولیس اسٹیشن، سرسنڈ، ضلع سیتامڑھی، بہار؛ وملیش مہتو عرف وملیش ساہنی (25)ساکن رتن پور تھانہ، باجپٹی ،ضلع،سیتامڑھی ؛ منیش پاٹھک (33) ساکن ملہئی تھانہ، سرسنڈ، ضلع سیتامڑھی ؛ اور امن ٹھاکر (21)،ساکن شیرپور کراول نگر، دہلی کے طور پر ہوئی ہے۔ بدمعاشوں نے گزشتہ تین ماہ میں بہار کے سیتامڑھی علاقے میں پانچ بڑی وارداتیں کی ہیں۔ یہبدمعاش دن دیہاڑے لوگوں کو گولیاں چلا کر قتل کرتے تھے اور پیسوں کے لیے قتل کی وارداتیں کرتے تھے۔

رنجن پاٹھک قتل، جبری وصولی اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات میں ملزم تھا اور سگما اینڈ کمپنی کے نام سے ایک گینگ چلاتا تھا۔ اس گینگ نے بہار کے سیتامڑھی اور آس پاس کے علاقوں میں پانچ ہائی پروفائل قتل کیے ہیں۔ بہار پولیس نے رنجن پاٹھک پر 25000 روپے کا انعام رکھا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande