بنگلہ دیشی فوج کے 15 افسران جیل رسید
ڈھاکہ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے بدھ کو 15 حاضر سروس فوجی افسران کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں اور انہیں فوری قید کا حکم دیا۔ ان افسران پر 2010 سے 2024 کے درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف م
بنگلہ دیشی فوج کے 15 افسران جیل رسید


ڈھاکہ، 22 اکتوبر (ہ س)۔

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے بدھ کو 15 حاضر سروس فوجی افسران کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں اور انہیں فوری قید کا حکم دیا۔

ان افسران پر 2010 سے 2024 کے درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف مظاہروں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم، جبری گمشدگیوں، قتل اور تشدد کے الزامات ہیں۔

یہ حکم آئی سی ٹی کے جج محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دیا۔ دیگر ارکان میں جج شاہد الاسلام دھمی دھر اور جج محمد میزان الرحمان شامل ہیں۔

سماعت کے دوران بنچ نے کہا کہ الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ان سب کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ان تمام اہلکاروں کو ڈھاکہ سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔

آئی سی ٹی کے ایک پراسیکیوٹر نے کہا، یہ افسران مختلف فوجداری مقدمات میں ملوث تھے۔ فوج نے انہیں پہلے ہی حراست میں لے رکھا تھا، لیکن اب سویلین عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ان تمام پر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے دور میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں۔یہ 15 افسران تین الگ الگ مقدمات میں ملوث ہیں اور فوج کے مختلف رینک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں میجر سے کرنل تک کے افسران شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande