کمپالا، 22 اکتوبر (ہ س)۔
شمالی یوگانڈا میں گولو کے قریب منگل کی رات دیر گئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں مبینہ طور پر کم از کم 46 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر حادثے میں 63 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم اب ہلاکتوں کی تعداد 46 ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ منگل کی رات تقریباً 12:15 بجے اس وقت پیش آیا جب دو مسافر بسیں اور کئی دیگر گاڑیاں گلو-کمپالا ہائی وے پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ یہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس نے دوسری کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔
دریں اثنا، یوگانڈا ریڈ کراس کے طبی ماہرین سمیت امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ گاڑیوں سے لوگوں کو بچانے کے لیے رات بھر کام کیا۔ درجنوں زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے اور ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔
یوگانڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ سانحہ سڑک کی حفاظت میں بہتری کی فوری ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔ حادثے کی ممکنہ وجوہات میں تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور سڑک کی خراب حالت شامل ہیں۔دریں اثنا، صدر یووری موسیوینی نے سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ