نالندہ ضلع کے اسلام پور میں غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار
نالندہ ضلع کے اسلام پور میں غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف، ایک ملزم گرفتارنالندہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں نالندہ ضلع کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اسلام پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز
نالندہ ضلع کے اسلام پور میں غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف


نالندہ ضلع کے اسلام پور میں غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف، ایک ملزم گرفتارنالندہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ بہار میں نالندہ ضلع کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اسلام پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز سودھی گاؤں میں چھاپہ ماری کرکے غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پانچ دیسی ساختہ پستول، دو موبائل فون اور کثیر مقدار میں اسلحہ بنانے کا سامان برآمد کیا۔ اس معاملے میں کلیدی ملزم رمن وشوکرما کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کمار رشی راج نے بتایا کہ ملزم رمن وشوکرما نے اپنے گھر سے متصل لوہے کے گیٹ اور کھڑکی بنانے والی فیکٹری میں خفیہ طور پراسلحہ تیار کیے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسلام پور تھانہ انچارج انل کمار پانڈے کی قیادت میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ڈی آئی یو اور سی آر پی ایف فورس کے تعاون سے مشترکہ چھاپہ ماری کی گئی۔پولیس نے فیکٹری سے اسلحہ بنانے کا سامان، پائپ، ٹریگر پارٹس، بیرل اور لوہے کے ٹکڑے بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ انتخابی ماحول کے پیش نظر پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔چھاپہ ماری ٹیم میں تھانہ انچارج انل کمار پانڈے، انسپکٹر آلوک کمار، رامانوج سنگھ، محمد توقیر خان، ارون کمار رائے سمیت دیگر پولیس اور مسلح افواج کے اہلکار شامل تھے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کے دیگر نیٹ ورکس کی تفتیش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande