مغربی میدنی پور، 19 اکتوبر (ہ س)۔
ہفتہ کی رات ضلع کے داسپور تھانے کے تحت سورت پور گاو¿ں کے وشال پاڑا علاقے میں بارواڑی مانسا پوجا کے دوران پرساد کے طور پر دی گئی کھچڑی کھانے سے تقریباً 150 لوگ بیمار ہو گئے۔ بیماروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق پوجا پرساد کھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی گاو¿ں والوں کو الٹی اوردست کی شکایت ہونے لگی، جس سے پورے گاو¿ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 350 سے زیادہ لوگوں نے کھچڑی کھائی، جن میں سے اکثر کھردہ، وشنو پور، اور روپنارائن پور جیسے قریبی گاو¿ں سے آئے تھے۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اتوار کی صبح گاو¿ں میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ داسپور نمبر 1 بلاک کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ آفیسر دیپانکر وشواس ہفتہ کی رات سے ہی طبی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران داس پور پنچایت سمیتی کے چیئرمین سوکمار پترو بھی اتوار کی صبح جائے وقوعہ پر پہنچے اور طبی ٹیم کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔
گاو¿ں کے پینے کے پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ فی الحال پانچ افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جب کہ باقی مریضوں کا میڈیکل کیمپ میں علاج کیا جارہا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق واقعہ فوڈ پوائزننگ کے باعث پیش آیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ