حیدرآباد ،19 اکتوبر(ہ س)۔سی پی آئی نے جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی تائید کرنے کا اعلان کیا۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے حیدرآباد میں سی پی آئی کے آفس کو پہنچ کر پارٹی کے قومی سکریٹری پی وینکٹ ریڈی، ریاستی سکریٹری و رکن اسمبلی کے سامباشیوراؤ ایم ایل سی این ستیم کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ مہیش کمار گوڑ نے سی پی آئی کے قائدین سے جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار نوین یادو کی تائید کرنے کی اپیل کی جس پر سی پی آئی کے قائدین نے جوبلی ہلز میں کانگریس کی تائید کرنے کا تیقن دیا، جس پر مہیش کمار گوڑ نے سی پی آئی کے قائدین سے اظہارتشکر کیا۔ سی پی آئی کے قائدین نے کہا کہ 2023ء کے عام انتخابات سے ہی ریاست میں کانگرسی اور سی پی آئی کے درمیان اتحاد ہے اور یہی اتحاد جوبلی ہلز میں بھی برقرار رہے گا۔ سی پی آئی کے سابق قوممی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ سیاست میں مذہب کو جوڑتے ہوئے بی جے پی مذہبی نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔ سی پی آئی پارٹی جوبلی ہلز میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کانگریس کی تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کا کوئی سیاسی موقف نہیں ہے۔ وہ کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ جاسکتی ہے۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سامباشیوراؤ نے کہا کہ سی پی آئی جوبلی ہلز میں نوین یادو کی کامیابی کیلئے کام کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق