اے بی وی پی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کالج واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی
نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کالج میں 16 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعہ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی
اے بی وی پی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کالج واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی


نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کالج میں 16 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعہ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اندرونی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔اے بی وی پی نے کہا کہ اساتذہ کے تئیں پرتشدد رویہ کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے اور تنظیم اساتذہ کی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پابند عہد ہے۔دریں اثنا، جانچ کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کو یقینی بنانے کے لیے، دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کی جوائنٹ سکریٹری دیپیکا جھا کو تحقیقات مکمل ہونے تک تنظیمی سرگرمیوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد تنظیم مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

دہلی یونیورسٹی کے بھیم راو¿ امبیڈکر کالج میں دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کی جوائنٹ سکریٹری دیپیکا جھا پر کالج کے استاد کو تھپڑ مارنے اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ جھگڑا کرنے کا الزام ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس سے کالج اور یونیورسٹی میں کھلبلی مچ گئی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر سدانند پرساد نے جمعہ کی شام گورننگ باڈی کی میٹنگ کے بعد جیوتی نگر پولیس اسٹیشن میں پولیس شکایت درج کرائی، جس میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 1 کے باہر احتجاج کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande