انقرہ،18اکتوبر(ہ س)۔ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ کی عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ترک افریقہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور ہم غزہ کے لیے پریشان ہیں جہاں کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے اور وہاں تعمیر نو کی ضرورت ہے۔ترک صدر نے بتایا کہ ’ہم نے حماس اور اسرائیلی کے درمیان معاہدے کے لیے سخت کوششیں کی تھیں تاکہ غزہ میں امن قائم ہوسکے‘۔
صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ وہ سوڈان میں جاری بحران پر پریشان ہیں اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہاں امن قائم ہوجائے۔انہوں نے مغربی دنیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ برِاعظم افریقہ میں تنازعات اور خانہ جنگی ہو رہی ہے، لیکن یہ کچھ نہیں کرتے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan