لندن،18اکتوبر(ہ س)۔پرتگالی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز ابتدائی ووٹنگ میں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے پیش کردہ اس قانون کی منظوری دی، جس کے تحت عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی جائے گی ،جو دراصل نقاب پر پابندی کے مترادف ہے۔یہ قانون دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت شیگا کی جانب سے پیش کیا گیا، جو گذشتہ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پرتگال کی دوسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری تھی۔یہ قانون شیگا پارٹی کے 60 ووٹوں کے ساتھ ساتھ مرکزِ راست کے حکومتی اتحاد اور لبرل جماعتوں کے ووٹوں سے منظور کیا گیا۔جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹوں نے اس قانون کے خلاف ووٹ دیا۔پرتگال کے مسلم عہدیداروں کے مطابق ملک میں مسلمان خواتین میں نقاب زیادہ عام نہیں ہے، تاہم یہ ایک روایت ہے، جس پر کچھ خواتین اب بھی عمل کرتی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan