ہر سال دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ ستاروں کے گھروں میں جشن کا ماحول رہتا ہے۔ شاہ رخ خان سے لے کر امیتابھ بچن تک، انڈسٹری کے سب سے بڑے ستارے اس تہوار کو بڑے جوش و خروش اور شان و شوکت سے مناتے ہیں۔ ان کی دیوالی پارٹیوں میں ستاروں کی بھرمار ہوتی ہے، اور ان شاموں کو بی ٹاو¿ن میں سب سے زیادہ چرچے ہونے والے پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ سال مختلف ہوگا۔ خبر ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اس سال دیوالی پارٹی کی میزبانی نہیں کریں گے۔ اداکار ایوشمان کھرانہ کے گھر پر بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اس سال دیوالی پارٹی کی میزبانی نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فی الحال ان کے باندرہ کے بنگلے، منت میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ فی الحال، شاہ رخ اور ان کی فیملی جیکی بھگنانی کی ملکیت میں کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں۔ ہر سال، منت کو دیوالی کے لیے خوبصورت روشنیوں اور سجاوٹ سے دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے، لیکن اس بار شاہ رخ کے مداحوں کو یہ شان وشوکت دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
اس سال آیوشمان کھرانہ کے گھر دیوالی پارٹی نہیں ہوگی۔ پچھلے سال، 2024 میں، آیوشمان اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے اپنے گھر پر ایک شاندار پارٹی کی میزبانی کی، جس میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔ تاہم اس بار اداکار اپنی آنے والی فلم تھاما پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جو دیوالی پر سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی تشہیر میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس بار پارٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ رخ اور آیوشمان کی پارٹیاں ہر سال بالی ووڈ کیلنڈر میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ اس لیے یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے یقینا مایوس کن ہے۔ تاہم، توقع ہے کہ اگلے سال، شاہ رخ خان منت میں ایک نئے روپ اور اس سے بھی زیادہ شاندار دیوالی منانے کے ساتھ واپس آئیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan