حال ہی میں اپنی فلم ’جگرا‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ مداح ان کی انتہائی متوقع فلم ’لو اینڈ وار‘ کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں اور اب فلم کے سیٹ سے ان کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے سیٹ سے لیک ہونے والی ان تصاویر میں عالیہ کا ریٹرو اوتار دیکھنے لائقہے۔ ان وائرل تصاویر میں اداکارہ شمری ساڑی میںبے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی کی اداکاراوں کی طرح جوڑا باندھا ہے،جو ان کے لُک کو اور کلاسک ٹچ دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی نوز پن بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تصاویر اس وقت لی گئی ہیں جب عالیہ اپنی وینٹی وین سے باہر نکل کر شوٹنگ کے مقام کی طرف جا رہی تھیں۔ ان کے اس اسٹائلکی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے۔ کوئی ان کی ساڑی کی چمک کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی ان کے ہیئر اسٹائل کی۔ عالیہ کا ونٹیج روپ ان کے مداحوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے، جس سے فلم کے بارے میںتجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ”لو اینڈ وار“ایک بہترین رومانٹک ڈرامہ ہے، جو سال 1964 کی ریلیز ہوئی راج کپور، وجینتی مالا اور راجندر کمار کی کلاسک فلم سنگم سے متاثر بتائی جا رہی ہے ۔ فلم میں عالیہ کے ساتھ رنبیر کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ بھنسالی کی فلم اپنی شان، موسیقی اور جذباتی کہانی کے لیے پہلے سے ہی چرچا میں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد