کھلنائک 2 میں نیا موڑ، سبھاش گھئی نے ڈائریکشن کی ذمہ داری نہیں سنبھالی
بالی ووڈ کی کلٹ کلاسک ”کھل نائک “ ایک بار پھر چرچامیں ہے۔ سبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے نہ صرف سنجے دت کو ”کھل نائک“ کی پہچان دی بلکہ 90 کی دہائی کے سنیما کو نیا موڑ بھی دیا۔ اب ’کھل نائک‘ کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے اور خود ہد
New twist in Khalnayak 2, Subhash Ghai will not direct the film


بالی ووڈ کی کلٹ کلاسک ”کھل نائک “ ایک بار پھر چرچامیں ہے۔ سبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے نہ صرف سنجے دت کو ”کھل نائک“ کی پہچان دی بلکہ 90 کی دہائی کے سنیما کو نیا موڑ بھی دیا۔ اب ’کھل نائک‘ کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے اور خود ہدایت کار سبھاش گھئی نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران، گھئی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ’کھل نائک‘ کے رائٹس فروخت کر دیے ہیں اوراب اس فلم کو ایک بڑے سنیمیٹک یونیورس میں ڈھالا جائے گا۔ انہوں نے کہا،”کھل نائک کو نئے دور کے شائقین کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے۔ میں اس کی ہدایت کاری نہیں کر رہا ہوں کیونکہ میں اب 80 سال کا ہو گیا ہوں۔ لیکن میں اس پروجیکٹ میں تخلیقی طور پر شامل رہوں گا اور ٹیم کی رہنمائی کروں گا۔ کئی بڑے پروڈکشن ہاو¿سز سیکوئل کے حقوق کے لیے ہم سے رابطہ کر رہے تھے، اب ہم نے ایک ا سٹوڈیو کو اس کے رائٹس دے دیے ہیں۔ سنجے دت یقینی طور پر فلم میں نظر آئیں گے۔“

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فلم کا مشہور گانا ”چولی کے پیچھے کیا ہے“ کو سیکوئل میں شامل کیا جائے گا، تو انہوں نے کہا، رائٹس میں پورا اسکرپٹ، کردار، کہانی، مکالمے اور موسیقی شامل ہیں، لہذا ’کھل نائک‘ کے گانوں کو بھی نئی شکل میں دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔“حالانکہ سیکوئل کے ہدایت کار اور مرکزی اداکاروں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں لیکن اس اعلان نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سنجے دت نے 1993 میں ریلیز ہونے والی ”کھل نائک“میں بلرام پرساد عرف بلو نام کے گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھامادھوری دکشت اور جیکی شراف نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ سبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے دو فلم فیئر ایوارڈ جیتے اور اپنے گانوں کے لیے یادگار بن گئی، خاص طور پر چولی کے پیچھے اور نائک نہیں کھلنائک ہوں میںجیسے اس کے گانوں نے دھوم مچا دی تھی۔ ۔ اب 32 سال بعد سنجو بابا کو ایک بار پھر اسی اوتار میں دیکھنا مداحوں کے لیے باعث مسرت ہوگا۔ ”کھل نائک 2“ پر کام زوروں پر ہے اور امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande