امریکی افواج نے وینزویلا کے ساحل پر ایک کشتی میں سوار چھ افراد کو ہلاک کر دیا
واشنگٹن، 15 اکتوبر (ہ س)۔ امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل پر ایک کشتی میں سوار چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ منشیات لے کر جا رہے تھے۔ فوج اب تک ایسے 27 افراد کو ہلاک کر چکی ہے۔ دو ستمبر کے بعد امریکی فوج کی طرف سے یہ پانچویں کارروائی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے منگل کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکہ نے وینزویلا کے ساحل سے دور بین الاقوامی آبی علاقوں میں ایک کشتی میں سوار چھ افراد کو ہلاک کر دیا، انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا کہ وہ منشیات لے کر جا رہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ کر رہی تھی۔‘‘
ٹرمپ نے 33 سیکنڈ کی فضائی نگرانی کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ اس میں ایک چھوٹی کشتی کو تیرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے اور پھر ایک میزائل سے ٹکراا کر اس میں ڈھماکہ ہوجاتا ہے۔ صدر نے ہلاک ہونے والوں کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا اور نہ ہی کسی مخصوص منشیات کے کارٹیل یا جرائم پیشہ گروہ کا نام بتایا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن