شامی صدر کا دورہ روس، پہلی بار روسی صدر پوتین سے ہوگی ملاقات
ماسکو،15اکتوبر(ہ س)۔شام کے صدر احمد الشرع اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ملاقات کر رہے ہیں۔کریملن کے مطابق روسی صدر آج (بدھ کو) اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جو روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ بات خبر رساں
شامی صدر کا دورہ روس، پہلی بار روسی صدر پوتین سے ہوگی ملاقات


ماسکو،15اکتوبر(ہ س)۔شام کے صدر احمد الشرع اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ملاقات کر رہے ہیں۔کریملن کے مطابق روسی صدر آج (بدھ کو) اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جو روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ بات خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ نے بتائی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنما مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات کریں گے۔العربیہ/الحدث کے نمائندے کے مطابق، الشرع شام کی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے، تاہم وہ عرب سفیروں سے نہیں ملیں گے اور نہ شامی سفارت خانے کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب ایک شامی سرکاری ذریعے نے منگل کو انکشاف کیا کہ الشرع روس سے با ضابطہ طور پر سابق صدر بشار الاسد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے تاکہ انھیں شامی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے۔روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدر روس کے طرطوس میں بحری اڈے اور حمیمیم میں فضائی اڈے کے مستقل وجود پر بھی بات کریں گے۔گزشتہ سال دسمبر میں حزبِ اختلاف کی قیادت نے سابق شامی صدر کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ یاد رہے کہ پوتین نے اس وقت الاسد کو انسانی بنیادوں پر پناہ دی تھی اور اس کے بعد سے وہ ماسکو میں کہیں نظر نہیں آئے۔واضح رہے کہ دمشق کے تحقیقاتی جج توفیق العل? نے ستمبر 2025 کے آخر میں الاسد کے خلاف غیر حاضری میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا تاکہ کیس کو بین الاقوامی سطح پر انٹرپول کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande