جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سنگل لین ٹریفک کی وجہ سے آمدورفت متاثر
جموں, 14 اکتوبر (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج بھی سنگل لین ٹریفک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں سست روی بنی ہوئی ہے۔محکمہ ٹریفک کے مطابق بلی نالہ ، دیول، ناشری ،ڈھلواس اور مروگ تا کشتواڑی پَتھر کے درمیان سڑک تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ بھا
JKNH


جموں, 14 اکتوبر (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج بھی سنگل لین ٹریفک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں سست روی بنی ہوئی ہے۔محکمہ ٹریفک کے مطابق بلی نالہ ، دیول، ناشری ،ڈھلواس اور مروگ تا کشتواڑی پَتھر کے درمیان سڑک تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ بھاری گاڑیوں کے خراب ہونے اور خانہ بدوش ریوڑوں کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت کے باعث ٹریفک میں خلل پڑا۔

محکمہ نے کہا کہ تازہ سبزیاں، پھل یا مویشی لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیاں صرف جاری کردہ ہدایت کے مطابق لوڈ کریں، کیونکہ مذکورہ حصوں میں سڑک کی حالت خراب ہے اور ریوڑوں کی نقل و حرکت مسلسل جاری ہے۔

مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ لین ڈسپلن کی پابندی کریں اور اوورٹیکنگ یا غلط لین سے اجتناب کریں، کیونکہ معمولی خلاف ورزی بھی بڑے جام کا سبب بن سکتی ہے۔ محکمے نے مشورہ دیا ہے کہ اگر سفر ناگزیر نہ ہو تو قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کیا جائے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق،آج صرف طرفہ ٹریفک یعنی چھوٹی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی سمت سفر کی اجازت دی جائے گی۔

یہ گاڑیاں قاضی گنڈ کی جانب سے نویوگ ٹنل کے راستے صبح 7 بجے سے 11 بجے تک چل سکیں گی۔ جموں سے سرینگر کی سمت کسی بھی چھوٹی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

البتہ، جموں سے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کی طرف جانے والی چھوٹی گاڑیوں کو نگروٹہ سے صبح 7 سے 10 بجے کے درمیان جانے دیا جائے گا، جبکہ ان اضلاع سے واپس جموں آنے والی گاڑیوں کو ناشری ٹنل 10 بجے سے پہلے پار کرنا لازمی ہوگا۔

محکمے نے بتایا کہ مغل روڈ دونوں اطراف کھلی ہے اور ہلکی گاڑیوں کو جموں و سرینگر کے درمیان سفر کی اجازت ہوگی۔ تاہم، بھاری گاڑیوں کے لیے صرف پونچھ سے شوپیاں کی سمت جانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ شوپیاں سے پونچھ کی طرف کسی بھی بھاری گاڑی کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

ادھر، کشتواڑ۔سنتھن۔اننت ناگ سڑک پر بھی صرف ہلکی گاڑیوں کو دونوں سمتوں میں چلنے کی اجازت ہوگی۔ اننت ناگ کی جانب گاڑیاں صبح 8 بجے سے 3 بجے تک اور کشتواڑ کی سمت صبح 9 بجے سے 3 بجے تک چل سکیں گی۔

سری نگر۔سونمرگ۔گمری روڈ پر بھی ٹریفک کو منظم انداز میں چلنے دیا جائے گا۔ منی مارگ سے سرینگر کی سمت گاڑیاں صبح 5 سے 10 بجے تک اور سونمرگ سے کرگل کی طرف 11:30 سے شام 5:30 بجے تک چل سکیں گی۔

ٹریفک پولیس نے سیکورٹی فورسز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایت کے مطابق سفر کریں اور مخالف سمت میں گاڑیاں نہ چلائیں تاکہ شہری ٹریفک متاثر نہ ہو۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande