کینیڈا سے واپس آنے والا اسلحہ اسمگلر گرفتار، چھ پستول اور کارتوس برآمد
چنڈی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے جس کا تعلق کینیڈا اور پاکستان سے ہے۔ امرتسر دیہی پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے چھ پستول اور کارتوس برآمد کئے۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پ
اسمگلر


چنڈی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے جس کا تعلق کینیڈا اور پاکستان سے ہے۔ امرتسر دیہی پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے چھ پستول اور کارتوس برآمد کئے۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے منگل کو کہا کہ امرتسر دیہی پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے امربیر سنگھ عرف امر ساکن ڈیریوال، ترسیکا، امرتسر کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 6 پستول، 11 میگزین، .30 بور کے 91 زندہ کارتوس اور 9 ایم ایم کے 20 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار اسمگلر حال ہی میں کینیڈا سے واپس آیا تھا اور پاکستانی اسمگلروں سے رابطے میں تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی ہے، اور سرحد پار اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملے میں اب تک کل نو پستول، 101 زندہ کارتوس (.30 بور) اور 20 زندہ کارتوس (9 ایم ایم) برآمد کیے گئے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande