ہندوستان تیل صاف کرنے کے منصوبے کے لیے منگولیا کو 1.7 بلین ڈالر قرض کی امداد فراہم کرے گا
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور منگولیا کے صدر کھریلسکھ نے منگل کو حیدرآباد ہاوس میں دو طرفہ بات چیت کی۔ ہندوستان منگولیا کو تیل صاف کرنے کے منصوبے کے لیے 1.7 بلین ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ دنیا میں ہندوستان کا سب سے بڑا ترق
ہندوستان تیل صاف کرنے کے منصوبے کے لیے منگولیا کو 1.7 بلین ڈالر قرض کی امداد فراہم کرے گا


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور منگولیا کے صدر کھریلسکھ نے منگل کو حیدرآباد ہاوس میں دو طرفہ بات چیت کی۔ ہندوستان منگولیا کو تیل صاف کرنے کے منصوبے کے لیے 1.7 بلین ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ دنیا میں ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی تعاون کا منصوبہ ہے۔ دونوں رہنماوں نے بات چیت کے بعد مشترکہ پریس بیان جاری کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ہندوستان اب منگولائی شہریوں کو مفت ای ویزا کی سہولت فراہم کرے گا۔ مزید برآں، منگولین نوجوان ثقافتی سفیر کے طور پر سالانہ اسپانسر شدہ دوروں پر ہندوستان جائیں گے۔ اپنے ریمارکس میں وزیر اعظم مودی نے ثقافتی یکجہتی اور بدھ مت کے ورثے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک صدیوں سے بدھ مت کے دھاگے میں بندھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روحانی بھائی بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالندہ یونیورسٹی نے منگولیا میں بدھ مت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں لیڈروں نے نالندہ اور گندن مانیسٹری کو جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا’ہم گندن مانیسٹری میں ایک سنسکرت استاد کو بھی بھیجیں گے تاکہ وہاں بدھ مت کے متن کا گہرائی سے مطالعہ کیا جا سکے اور قدیم علمی روایت کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ہمارا دفاعی اور سیکورٹی تعاون بھی مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اگلے سال بھگوان بدھا کے دو عظیم شاگردوں سری پتر اور مودگلایانا کے مقدس آثار ہندوستان سے منگولیا بھیجے جائیں گے۔ منگولیا کے صدر اکھنا نے آج صبح راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی اور صدر اکھنا نے مشترکہ طور پر حیدرآباد ہاو¿س میں صدر کی والدہ کے اعزاز میں پودا لگایا۔ یہ اقدام وزیر اعظم کے ’ماں کے لیے ایک درخت‘ اقدام اور صدر کی ایک بلین ٹری مہم کو اکٹھا کرتا ہے، جو کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے سیارے کی حفاظت کے لیے مشترکہ عزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande