اسٹاک ہوم، 13 اکتوبر (ہ س)۔ مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کو کچھ راحت ملی ہے۔ خوردہ مہنگائی ستمبر میں 1.54 فیصد کی آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی جو اگست میں 2.07 فیصد تھی۔
پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں، قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر کی شرح میں یہ کمی بنیادی طور پر سبزیوں اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے ہے۔ ستمبر 2024 میں خوردہ مہنگائی کی شرح 5.49 فیصد تھی۔این ایس او کے مطابق خوردہ مہنگائی کی شرح سبزیوں اور دالوں کے سستے ہونے کی وجہ سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہ ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوردونوش کی مہنگائی منفی 2.28 فیصد رہی جب کہ اگست میں یہ -0.64 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں یہ 9.24 فیصد تھی۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اپنی اکتوبر دو ماہی مانیٹری پالیسی میں مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی خوردہ افراط زر کی پیشن گوئی کو اگست میں تخمینہ 3.1 فیصد سے کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی