۔مارکیٹ کی کمزوری کے باوجود سرمایہ کاروں نے 41,000 کروڑ روپے کا منافع
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن ہی گھریلو شیئر مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ راحت کی بات یہی رہی کہ کمزور عالمی اشارے کے باوجود،گھریلو شیئر بازار نے آج اپنی نچلی سطح سے کافی حد تک بحال ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی کمی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد، خریداروں نے خریداری کا زور بنا کرسینسیکس اور نفٹی دونوں، انڈیکس کو سہارا دینے کی کوشش کی۔حالانکہعالمی دباو کی وجہ سے مارکیٹ اس قدر دباو میں رہا کہ خریداروں کی کوئی بھی کوشش کبھی بھی بازار کو منافع بخش مقام تک نہ پہنچا سکی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.21 فیصد اور نفٹی 0.23 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
آج دن کے کاروبار کے دوران بینکنگ اور کیپٹل مارکیٹ سے متعلق شیئروں میں خریداری ہوتی رہی۔ دوسری جانب ایف ایم سی جی، پبلک سیکٹر انٹرپرائز، آئی ٹی، آئل اینڈ گیس اور میٹل سیکٹر کے شیئروں میں مسلسل فروخت کا دباو رہا۔ اس کے علاوہ آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیور ایبل، ہیلتھ کیئر اور ٹیک انڈیکس بھی خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں بھی مسلسل فروخت ہوتی رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.18 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.43 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔
حصص بازار میں آج کی کمزوری کے باوجود اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 462.49 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔ جمعہ کو، گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن، ان کا بازار سرمایہ 462.08 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 41,000 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,459 شیئروں میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,668 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 2,622 حصص میں گراوٹ کا رخ رہا اور 169 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,821 شیئروں میں فعال تجارت ہوئی تھی۔ ان میں سے 914 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 1,907 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 12 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 18 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 19 حصص سبز نشان میں اور 31 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 451.66 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 82,049.16 پوائنٹس پر کھلا۔کاروبار کر شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان ایک دوسرے پر غالب ہونے کی کوشش کرنے لگے، جس کی وجہ سے انڈیکس میں مسلسل اتار -چڑھاو ہوتا رہا۔ خریداری کی حمایت سے،یہ انڈیکس اچھل کر 82,438.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پھر فروخت کے دباو میں 82,043.14 پوائنٹس تک غوطہ لگا گیا۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 173.77 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 82,327.05 پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے بھی آج 108.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,177.30 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے انڈیکس بھی اوپر نیچے ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، اس انڈیکس نے 25,267.30 پوائنٹس تک چھلانگ لگائی، جب کہ فروخت کے دباو کے باعث یہ انڈیکس 25,152.30 پوائنٹس تک گر گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد نفٹی 58 پوائنٹس گر کر 25,227.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے اڈانی پورٹس 2.02 فیصد، بجاج آٹو 1.34 فیصد، بجاج فائنانس 1.26 فیصد، شریرام فائنانس 1.07 فیصد اور انٹرگلوب ایوی ایشن 0.92 فیصد مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، ٹاٹا موٹرز 2.68 فیصد، وپرو 1.44 فیصد، انفوسس 1.43 فیصد، ہندوستان یونی لیور 1.43 فیصد اور میکس ہیلتھ کیئر 1.13 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آجکے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد