نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پیر کو مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آنند اس وقت ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ 2023 کے بعد کسی کینیڈین وزیر کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
کامرس بھون میں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔ گوئل نے مزید لکھا، مجھے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی وابستگی کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ ہماری بات چیت توانائی، ٹیکنالوجی اور غذائی تحفظ میں تعاون کے شعبوں کی تلاش پر مرکوز تھی۔ انہوں نے اعتماد اور احترام پر مبنی باہمی طور پر فائدہ مند تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو بحال کرنے کے لئے ہندوستان کی تیاری کا اعادہ کیا۔اس سے پہلے آج کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan