دھولیہ میں منکی پوکس کا پہلا کیس، محکمہ صحت الرٹ
ممبئی،
13 اکتوبر (ہ س)۔ مہاراشٹر میں منکی پوکس کا پہلا معاملہ دھولیہ ضلع میں
رپورٹ ہوا ہے، جہاں ڈائمنڈ اسپتال میں زیر علاج ایک مریض کی دونوں رپورٹس مثبت پائی
گئیں۔ اس تصدیق کے بعد ریاستی محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور تمام
طبی اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈائمنڈ
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی عمر تقریباً 45 برس ہے اور وہ پچھلے
چار سال سے سعودی عرب میں رہائش پذیر تھا۔ وہ دو اکتوبر کو وطن واپس آیا اور اگلے
دن طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل ہوا۔ ڈاکٹرز نے منکی پاکس سے مشابہ علامات
دیکھ کر اس کے خون کے نمونے پونے کی لیب میں بھیجے، جن کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد
دوبارہ تصدیق کی گئی۔ دوسری رپورٹ میں بھی وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔
اس تصدیق
کے بعد مریض کو فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ
محکمہ صحت نے اس کے اہلِ خانہ اور قریبی رابطوں کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔ حکام
کے مطابق بھارت میں منکی پاکس کے اب تک 35 کیس سامنے آ چکے ہیں، اور مہاراشٹر میں یہ
پہلا کیس ہے۔
محکمہ
صحت کے افسران نے بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر
ضروری خوف کا شکار نہ ہوں۔ ساتھ ہی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی میں بخار یا خارش جیسی
علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کرے
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے