بھوبھارتی بل کو گورنر نے منظوری دے دی
حیدرآباد ۔9 ، جنوری(ہ س)۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے جو بُھوبھارتی بل پیش کیا تھاجس کو گورنر جشنو دیو ورما نے منظوری دے دی ہے۔ اس بل کوجلد ازجلد نافذ کرنے کیلئے ریونیو وزیرپی سرینواس ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے۔ گورنر کی منظوری حاصل کرنے کے بعد،
بھوبھارتی بل کو گورنر نے منظوری دے دی


حیدرآباد ۔9 ، جنوری(ہ س)۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے جو بُھوبھارتی بل پیش کیا تھاجس کو گورنر جشنو دیو ورما نے منظوری دے دی ہے۔ اس بل کوجلد ازجلد نافذ کرنے کیلئے ریونیو وزیرپی سرینواس ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے۔ گورنر کی منظوری حاصل کرنے کے بعد، بُھوبھارتی بل کی کاپی کو سکرٹریٹ میں ریونیو محکمہ کے اہم سکریٹری، نوین متل نے پی سرینواس ریڈی کو دی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر سرینواس ریڈی نے کہا کہ ہر ریونیو گاؤں کیلئے ایک ریونیو افسر تعینات کیا جائے گا، اس حوالے سے کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کے عوام کو بہتر اور جامع ریونیوخدمات فراہم کرنی ہیں۔حکومت کے منصوبوں کے مطابق، ریونیو محکمہ کو فعال ہوناچاہیے اور عوام تک اپنی خدمات پہنچانی چاہئیں۔حکومت کی پالیسیوں میں عوام کو مرکز بناکر ہمارے فیصلے اور خیالات ترتیب دی جاتی ہیں۔ عوام کو خوش رکھنے کےلیے ریونیو محکمے کے افسران اور عملے کو یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande