بجنور، 09 جنوری (ہ س)۔ شیر نے حملہ کر کے محکمہ جنگلات کے ایک کارکن کو ہلاک کر دیا۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
جمعرات کو مزدور پریم کو بجنور ضلع کے افضل گڑھ کے قریب اتراکھنڈ کے کاربیٹ ٹائیگر ریزرو کے سنوالدے کے جنگلات میں ایک شیر نے حملہ کر کے مار ڈالا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مزدور کو کھا جانے والے شیر پر گولی چلائی اور اسے بھگا دیا۔ شیر نے اس کے جسم کا کچھ حصہ کھا لیا تھا۔
سنوالدے گاؤں میں شیر کے حملے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جنگلی جانوروں سے تحفظ کو لے کر گاؤں والوں میں شدید غصہ تھا۔ پارک وارڈن امیت گواسکوٹی اور ماتحت افسران موقع پر پہنچ گئے۔
پارک وارڈن نے بتایا کہ پریم اپنے خاندان کے ساتھ لکڑیاں لینے جنگل گیا تھا۔ اچانک شیر نے اس پر حملہ کر دیا۔ شور سن کر جنگلاتی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کر کے شیر کو بھگا دیا۔ جنگل میں گشتی پارٹیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ کیمرے ٹریپ لگائے جا رہے ہیں۔ کاربیٹ ٹائیگر ریزرو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ساکیت بڈولہ نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں حکام کو ہدایت دے دی گئی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی