حیدرآباد ۔9 ، جنوری (ہ س) ۔حیدرآباد سٹی پولیس نے مختلف اقسام اور ساخت کی 1,087 چالانات میں ضبط کردہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔ ان گاڑیوں کی تلفی کا عمل عوامی نیلامی کے ذریعہ انجام دیا جائے گا، جیسا کہ حیدرآباد (میٹرو پولیٹن ایریا) پولیس ایکٹ 2004 کے سیکشن 7 کے تحت مجاز ہے، جسے حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کی دفعہ 40 کے ساتھ پڑھاجاسکتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ جن شہریوں کو ان گاڑیوں کی ملکیت پر کوئی دعوی ہے تو ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئی سی سی سی، بنجارہ ہلز،حیدرآباد میں دفتر پولیس کمشنر میں درخواست جمع کرائیں ۔پولیس نے واضح کیا کہ دعویداروں کو اندرون چھ ماہ اپنا کیس پیش کرنا ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق